ممبئی:
گزشتہ دنوں نیویارک میں منعقد ہونے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈ میں رواں سال کی سب سے کامیاب فلم ’’دنگل‘‘ کو نظر انداز کرنے پرآئیفا انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین آئیفا ایوارڈزمیں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے لیکن تقریب میں انڈسٹری کے بڑے اداکاروں شاہ رخ خان، عامر خان اور اکشے کمار کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا، جبکہ رواں سال دنیا بھرمیں تقریباً 2000 کروڑ کمانے والی کامیاب ترین فلم ’’دنگل‘‘ کو نہ تو کسی بھی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا اور نہ ہی کسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تبصرے بند ہیں.