لاہور:
خالد لطیف کے وکیل نے ٹریبیونل کی کارروائی کے دوران بدسلو کی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلیک میلر کہا گیا ہے۔
ٹریبیونل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر کے وکیل بدرعالم نے کہا کہ ہم کیس سے بھاگ نہیں رہے بلکہ پاکستانی قانون کے مطابق چلانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ آج کی کارروائی میں ہم سے بد سلوکی کی گئی اور ہمیں بلیک میلر کہا گیا، آج ٹریبیونل کے سامنے خالد لطیف کے 10 فروری کو ریکارڈ کیے گئے انٹرویو کی ریکارڈنگ چلائی گئی۔ انٹرویو کے دوران کرکٹر کو بات مکمل نہیں کرنے دی گئی اور بار بار بات کاٹتے ہوئے مرضی کا بیان دینے کیلیے کہا گیا۔ بدر عالم نے مزید کہا کہ خالد لطیف متعدد بار ناصر جمشید کی آفرز کا انکار کرچکے ہیں اورانہوں نے ان آفرز کے بارے میں رپورٹ کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.