بنگلہ دیش آسٹریلوی ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دے گا

ڈھاکا: 

بنگلہ دیش نے آسٹریلوی ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل ضمانت فراہم کردی۔

بنگلہ دیش نے اگست میں 2 ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل ضمانت فراہم کردی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کے مطابق آسٹریلوی حکام کوئی اور بھی مطالبہ کریں گے تو اسے بھی پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے آسٹریلیا نے 2015 میں بنگلا دیش کا ملتوی کیے جانے والا ٹور رواں برس اگست میں ری شیڈول کیا جس میں 2 ٹیسٹ کھیلے جانے ہیں، اس بار بھی اسے سیکیورٹی کلیئرنس سے ہی مشروط کیا گیا ہے، بنگلا دیش میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی ماہر سین کارول ان دنوں ڈھاکا پہنچے ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.