برج ٹاؤن / بارباڈوس:
دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز 312 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تاہم پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔
بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا آغاز 6 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز سے کیا تاہم محمد عباس کی شاندا بولنگ کے باعث پوری ٹیم 312 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد احمد شہزاد نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 81 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بعدازاں بابر اعظم اور یونس خان وکٹ پر آئے لیکن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی کا ساتھ دینے کے لیے کپتان مصباح الحق 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں تاہم دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.