برج ٹاؤن / بارباڈوس:
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنالئے۔
بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز کے اختتام پرمیزبان ٹیم نے روسٹن چیز کی سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنالئے۔ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کریگ بریتھ ویٹ اور کیرن پاویل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بریتھ ویٹ 12 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز شمرون ہیٹمیر بھی ایک رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے۔ کیرن پاویل اور شائی ہوپ نے تیسری وکٹ پر 24 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 37 تک پہنچا تو ہوپ بھی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
تبصرے بند ہیں.