ممبئی:
بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کو کولکتہ ایئرپورٹ کے بعد مندر میں بھی مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔
بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے یا تصاویریں کھنچوانے سے منع نہیں کرتیں اور یہی وجہ ہے اداکارہ کے مداح ان کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بیتاب رہتے ہیں لیکن اب اداکارہ کو یہی عادت مہنگی پڑنا شروع ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’’بیگم جان‘‘کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کولکتہ پہنچنے پرایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعداب ممبئی کے مندر میں بھی مداح نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.