افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، 5 اہلکار شہید

پشاور: 

مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے موثر نگرانی کے عمل کے باعث ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آڑ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائیک ثناء اللہ، نائیک صفدر، سپاہی الطاف، سپاہی نیک محمد اور سپاہی انور شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.