چارسال میں پاکستان کا معاشی منظرنامہ تبدیل ہوگیا، نوازشریف

اسلام آباد: 

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چار سال میں پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوگیا اور زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف سے چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے چیئرمین نے ملاقات کی، ملاقات میں چینی سفیرسن وائی ڈانگ، طارق فاطمی اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ 4 سال میں پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہو گیا ، پاکستان کی معاشی بحالی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں بہتری آئی ہے،حکومت  زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے جب کہ اعتدال پسندی، نجکاری اورمراعات ہماری سرمایہ کاری پالیسی کے بنیادی نکات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.