پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی فائنل میں رسائی پر لاہور آنے کو تیار ہیں، شاہدآفریدی

لاہور: 

پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کی صورت میں لاہور آکر کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی جس کی تصدیق شاہد آفریدی کی جانب سے کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے اختتامی میچ بھی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جب کہ دوسری ٹیم کی فائنل میں رسائی کے لیے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج جنگ چھڑے گی جس کی فاتح ٹیم لاہورمیں کوئٹہ سے فائنل میں دو دو ہاتھ کرے گی اور جیت کے بعد ٹرافی کی حقدار ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.