پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا

 

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی اجازت دے دی جس کے بعد فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف كی زیر صدارت صوبائی كابینہ كمیٹی برائے امن وامان كا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا رانا ثناءاللہ، كرنل (ر) ایوب گادھی، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیكریٹری، انسپكٹر جنرل پولیس، سیكرٹری داخلہ، كمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور، قانون نافذ كرنے والے سول اداروں كے اعلیٰ حكام اور متعلقہ افسران نے شركت كی۔

تبصرے بند ہیں.