اسلام آباد:
اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں ایران اور ترکی سمیت 10 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا جب کہ وزارتی کونسل سے خطاب کے دوران سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ای سی او کے 22ویں اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں، خطے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے تاہم چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی جب کہ رکن ممالک میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔
تبصرے بند ہیں.