فاسٹ بولر عمرگل پی ایس ایل سے باہر

کراچی: 

پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل ہاتھ میں فریکچر ہوجانے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ہفتے کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل اس انجری سے دوچار ہوئے تھے، بعدازاں اسکین ٹیسٹ سے ان کے ہاتھ میں فریکچر کا انکشاف ہوا لہذا اب وہ ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ عمر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر پوسٹ کرکے انجری کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا ہے اور ان سے جلد صحتیاب ہوجانے کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.