ممبئی:
بمبئے ہائی کورٹ نے اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’رنگون‘‘ کو 2 کروڑ روپے کی ضمانت کے عوض پر نمائش کی اجازت دے دی۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم’’رنگون‘‘نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے اور فلم 82 سال پرانے کردار کو کاپی کرنے کے مقدمے میں پھنس چکی ہے تاہم عدالت نے فلم کو مشروط طور پر نمائش کی اجازت دے دی ہے اور اس طرح فلم کو نمائش سے قبل ہی کروڑوں کا جھٹکا لگ چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.