مودی نے بھارت میں ٹرین حادثے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرا دیا

اترپردیش: 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی معرکے میں جیت کے لئے ایک مرتبہ پھر پاکستانی کارڈ کھیلنا شروع کردیا اور اپنی تقریر کے دوران کانپور میں پیش آئے مسافر ٹرین حادثے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ہی ٹھہرا دیا۔

ریاست اترپردیش کے ضلع گوندا میں انتخابی ریلی کے دوران  ہندوؤں کے جذبات بھڑکا کے لئے  مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا اور گزشتہ سال کانپور میں پیش آئے ٹرین حادثے کا ذمہ دار  بھی پاکستان کو ٹھہرا دیا جس میں 148 افراد ہلاک ہوئے تھے۔  مودی کا کہنا تھا کہ کانپور میں ٹرین حادثہ نہیں بلکہ سازش تھی جس کے تانے بانے پاکستان سے ملتے ہیں جب کہ حادثے کے بعد پولیس نے چند لوگوں کو بھی گرفتار کیا جن کا تعلق پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.