مصباح نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا، بطور عام پلیئر کھیلنے کا اشارہ

  • دبئی: 

    مصباح الحق قومی ٹیم سے بدستور جڑے رہنے کیلیے بے قرار ہیں، سینئر بیٹسمین نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے اب بطور عام پلیئر کھیلنے کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔ویسٹ انڈیز سے یواے ای میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ سے پاکستانی ناکامیوں کا آغاز ہوا، یہ سلسلہ نیوزی لینڈ میں بھی جاری رہا،بعد ازاں دورئہ آسٹریلیا میں گرین کیپس فتح کو ترستے رہے جبکہ گزشتہ سال عالمی نمبر ون بننے والی ٹیم رینکنگ میں بھی تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئی، اس دوران مصباح الحق کی ذاتی کارکردگی بھی ناقص رہی، انھوں نے کینگروز کیخلاف سیریز کے دوران ہی مایوسی کے عالم میں ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا تھا لیکن بعد میں یوٹرن لے لیا۔

تبصرے بند ہیں.