دبئی:
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔ احمد شہزاد اور اسد شفیق نے 105 رنز کا شاندار اور جارحانہ آغاز فراہم کیا دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری بنائی، احمد شہزاد 54 اور اسد شفیق 51 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تاہم کیون پیٹرسن بغیر کوئی رنز بنائے واپس پویلین لوٹ گئے جب کہ روسوو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز 19 اور محمد اللہ 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
تبصرے بند ہیں.