لاہور:
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا اور اب پاکستان کی معیشت پٹڑی پر چڑھ گئی ہے۔
گورنرہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک معاشی بدحالی کا شکار تھا، حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کو مضبوط بنایا اور اب معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.