پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی: 

پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز  کی پوری ٹیم 10.2 اوورز میں 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جو کہ پی ایس ایل کا سب سے کم اسکور ہے۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 17 اوورز میں حاصل کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے این مورگن 23 اور شاہد آفریدی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ محمد حفیظ 3، ڈیوڈ میلان ایک، کامران اکمل 3، صہیب مقصود صفر، کپتان ڈیرن سیمی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کے یاسر شاہ نے 4، سنیل نارائن نے 2 اور سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی

تبصرے بند ہیں.