پی ایس ایل فائنل میں کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کی جائے گی

دبئی: 

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کے لیے کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کے حوالے سے ایک اجلاس میں لیگ میں شریک پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل پلیئرز نے شرکت کی، حکام نے پلیئرز کو فائنل میچ کے حوالے سے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

تبصرے بند ہیں.