واشنگٹن:
امریکا میں وزیر تعلیم کی نامزدگی کے دوران ووٹ برابر ہونے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کردہ بیٹسی ڈیووس کے نام کی توثیق کے لئے نائب صدر مائیک پینس کو تاریخی ووٹ ڈالنا پڑا۔
امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی سینیٹ میں وزیر تعلیم کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کردہ بیٹسی ڈیووس کےنام کی توثیق کی جانا تھی لیکن ووٹنگ کے دوران اس وقت انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب ری پبلکن جماعت کے دو امیدواروں نے بھی بیٹسی ڈیووس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تو وزیر تعلیم کی حمایت اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد برابر ہو گئی۔
تبصرے بند ہیں.