واشنگٹن:
امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کسی دہشتگرد گروپ کی پناہ گاہ موجود نہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان نے اپنے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کوختم کرنے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں جب کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بدولت آج سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئرکرالیے گئے اورعسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ڈھانچے کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم پاکستان کے اندرکسی بھی دہشت گردگروپ کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے جب کہ پاکستان پرلگائے جانے والے بے بنیاد الزامات بندہوجانے چاہئیں۔
تبصرے بند ہیں.