سان تیاگو:
چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر رہائشی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں مکانات بھی تباہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے وسطی جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ آگ نے جنگل کے بعد بڑے پیمانے پر رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ 90 مختلف مقامات پر لگی ہوئی ہے جس نے 180 ہزار ہیکٹرز پر محیط علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ آگ کو بجھانے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا فائر فائٹنگ جہاز بھی چلی میں موجود ہے جبکہ مقامی افراد نے حکام پر آگ بجھانے میں غفلت برتنے کاالزام بھی لگایا ہے۔
تبصرے بند ہیں.