پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈقائم کردیا

کراچی: 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس نے 50 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرکے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جب کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار 876  کی سطح پر موجود تھا، کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرتے ہوئے 50 ہزار 55  پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور ایک وقت میں یہ 49 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.