عامر کی متنازعہ ویڈیو انتقامی کارروائی

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ کسی نے انتقامی کارروائی کے طور پر 

شوہر کی متنازعہ ویڈیو لیک کی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے شوہرکی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہیں اور متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عامر کی یہ ویڈیو ہماری شادی سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی اور کسی نے ہم سے انتقام لینے کے لیے متنازعہ ویڈیو اب لیک کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہمارے خاندان میں سے ہی کسی نے یہ ویڈیو لیک کی ہو، عامر نے اپنی کمپنی سے بہت سے لوگوں کو کام سے بھی نکالا، ممکن ہے یہ حرکت ان کی جانب سے کی گئی ہو۔

تبصرے بند ہیں.