بلاول کے بابا کے 5 سال ستیاناس کے سال تھے، خواجہ سعد رفیق

گوجرانوالہ: 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ماضی میں لٹوتے پھٹو کی پالیسی اپنائی گئی اور بلاول کے بابا کے 5 سال ستیاناس کے سال تھے جب کہ مشرف کے 8 سال تباہی کے تھے۔

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو کہنا سکھایا ہی نہیں گیا، بے نامی جائیداد اور بے نامی اولاد والے کیوں ہم سے حساب مانگتے ہیں حالانکہ جب دور بدلتا ہے ہم سے حساب لیا جاتا ہے، ہم تو حساب دے دیں گے مگر تیرا کیا بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں کوئی صداقت نہیں اس پر صرف سیاست کی جارہی ہے، 2018 کے انتخابات میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے باہر بد زبانی کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں آتے نہیں مگر تنخواہیں بٹورتے ہیں اور پھر خود کو صادق و امین کہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.