تیبلیسی:
امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان، آندھی اور ہوا کے بگولوں کے باعث پیش آنے والے واقعات میں 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں آندھی طوفان اور بگولوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ ریاست جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا ہے کہ طوفان سے متاثرہ کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جب کہ ریاستی ادارے متاثرہ علاقوں میں “تمام دستیاب ممکنہ وسائل” بروئے کار لا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.