پرتھ کی روایتی پچ ؛ پیس اور باؤنس سے فاسٹ بولرز کا دل للچانے لگا

پرتھ: 

پرتھ کی روایتی پچ پر پیس اور باؤنس سے فاسٹ بولرز کا دل للچانے لگا۔

پاکستانی تھنک ٹینک حریف بیٹنگ میں شگاف ڈالنے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہو گیا، ممکنہ سخت چیلنج کی تیاری کیلیے گرین شرٹس نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا، بیٹسمین گراسی ٹریکس پر صلاحیتیں نکھارتے نظر آئے، ٹاپ آرڈر بیٹنگ بھرپور توجہ کا مرکز بنی،اظہر محمود نے بولرز کی لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے مفید مشورے دیے،انجرڈ کپتان اظہر علی بھی میدان میں موجود رہے۔

تبصرے بند ہیں.