مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آبادکے علاقے پہلگام میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہیدہونے والے نوجوانوں کی لاشیں ضلع کے علاقے آوورہ پہلگام میں مکان کے ملبے سے نکالی گئیں جسے بھارتی فورسز نے محاصرہ کرکے کارروائی کے دوران مارٹرگولوں اور دھماکوں سے تباہ کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.