مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں واقع فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے علی الصبح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوجی کیمپ پر حملے کے بعد قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.