سونے کی عالمی قیمت برقرار، تولہ 750روپے بڑھ گئی

کراچی: 

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی عالمی قیمت برقرار رہنے کے باوجود پاکستانی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے اضافے کے بعد 50ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 643روپے اضافے سے 43 ہزار 114روپے تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق پارلیمنٹ میں 5ہزار روپے مالیت کے کرنسی نوٹوں پر بندش کی قرارداد منظور ہونے کے بعد سونے کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب سونے کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ملک کے ایئر پورٹس پر کی جانیوالی سختی کی وجہ سے بیرون ملک سے پاکستان میں سونے کی آمد بھی محدود ہوگئی ہے، اس کے مقابلے میں طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.