امریکا شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات لگانے سے باز رہے، روس کا انتباہ

ماسکو: 

روس نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات روس پر لگانے سے باز رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کو روسی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے جس پر روسی صدر ولادی میر پیوتن کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ امریکا شواہد کے بغیر روس پر بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے۔

تبصرے بند ہیں.