واشنگٹن:
امریکا میں 58 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے جس میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکی عوام آج اپنے 58 ویں صدر کو منتخب کرنے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج پولنگ شروع ہوتی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.