شارجہ:
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔ دوسرے دن 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان نے کھیل کا آغاز کیا تو محمد عامر اور یاسر شاہ وکٹ پر موجود تھے تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ روز کے مجموعہ 255 میں صرف 26 رنز کا ہی اضافہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.