بھارت میں کالعدم دی گئی مقامی تنظیم سے وابستہ 8 ملزمان جیل سے فرار

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھوپال جیل میں قید کالعدم قرار دی گئی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا ’’سیمی‘‘ کے 8 ملزمان نے پولیس گارڈ پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا ، جس کے بعد وہ چادروں کی رسی بنا کر دیوار پھلانگ کر نکل گئے۔ فرار ہونے والوں کی شناخت مجیب شیخ، ماجد، عقیل، خالد، ذاکر، محبوب شیخ، امجد اور ایم ڈی شالک کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ فرار ہونے والے تمام افراد دہشتگردی اور بینک ڈکیتی میں ملوث ہیں۔

تبصرے بند ہیں.