فلم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے کا افسوس ہے،عمران عباس
بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مختصر کردار نبھانے والے پاکستانی اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ انھیں اس فلم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے کا افسوس ہے۔
ایک انٹرویوکے دوران عمران عباس کا کہناتھا کہ انھوںنے اس فلم میں انوشکا شرما کے دوست کا کردار ادا کیا ہے۔ جو ایک مختصر مگر دلچسپ اور مزاحیہ کردار ہے اور اسکی شوٹنگ ایک سال قبل لندن میں ہوئی تھی جب کہ اس کا ایک گانا چند ماہ پہلے ممبئی میں فلمایا گیا تھا تاہم اس کے چند مزید سین ریکارڈ نہیں ہو سکے کیونکہ اسی دوران پاکستان اور بھارت میں جو حالات تھے اس کے بعد انھیں فلمانا ممکن نہیں تھا۔
تبصرے بند ہیں.