میلبورن:
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل ہی آسٹریلیا کومالی نقصان کی فکر لاحق ہوگئی، رواں برس کے دوران بورڈ کو68 ملین ڈالر خسارے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، موجودہ صورتحال سے نئے ٹی وی معاہدوں پر بھی اثر پڑسکتا ہے، سالانہ جنرل میٹنگ میں نئے چیف فنانشل آفیسر کے اعدادوشمارنے حکام کو پریشانی سے دوچار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 2016-17 ہوم سمر سیزن کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کو ممکنہ طور پر کثیر نقصان کا خدشہ ہے، اس بار بورڈ کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کی میزبانی کرنا ہے، حکام نئے براڈ کاسٹنگ معاہدوں کیلیے مذاکرات میں مصروف ہیں، جس میں ایشین مارکیٹ کیلیے حقوق خاص طور پر الگ فروخت کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔
تبصرے بند ہیں.