ممبئی:
بالی ووڈ میں فلم “دبنگ” سے اپنے کرئیرکا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی جنہوں نے اپنا وزن کم عرصے میں خاطرخواہ کم کیا ہے اورآج کل وہ بہت زیادہ ہی اسمارٹ نظر آنے لگی ہیں، جب اداکارہ سے ان کے تیزی سے کم ہونے والے وزن کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے رازافشاں کردیا۔
سوناکشی سنہا بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں شمارکی جاتی ہیں جن کو ان کے ’’وزن‘‘ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح ’’سلم اینڈ اسمارٹ‘‘ ہوگئی ہیں ، جب ان سے ایک انٹرویو کے دوران ان کے دلکش سراپے سے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے سب سے پہلے “جنک فوڈ” سے کنارہ کشی اختیارکی، اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں اپنی فلم “نور” کی شوٹنگ کا آغاز کیا تومشکل ترین شیڈول کے باعث وہ ورزش نہیں کرپاتی تھیں اور اس دوران اداکارہ نے اپنی ماں کے ہاتھ سے بنے کھانوں کو مختلف انداز میں کھانا شروع کردیا تھا تاہم جب وہ موٹی ہونے لگیں تو پھر انہوں نے وہ بھی چھوڑ دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.