واشنگٹن:
عالمی بینک نے مختلف ممالک کے اقتصادی واصلاحاتی اقدامات و ایجنڈے کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں بہترین کاروباری کارکردگی پر نیوزی لینڈ پہلے، سنگاپور دوسرے، ڈنمارک تیسرے، چین 5 ویں اور پاکستان 8 ویں نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق137 ممالک نے کاروبارکے فروغ کیلیے بنیادی اصلاحات کیں جن سے چھوٹے، درمیانے کاروبار شروع کرنا آسان ہوتا ہے۔ پچھلے ایک سال میں دنیا بھر نے کاروباری سہولت کیلیے283 اصلاحات اپنائیں جن میں سے75 فیصدسے زائدترقی پذیرممالک نے اپنائیں۔
تبصرے بند ہیں.