پونا:
بھارتی ریاست مہاراشترا کے شہرپونامیں کلاسیکل ڈانسر”ایشوینی ایکبوت” دل کے دورے کے باعث دوران رقص چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ بھارتی کلاسیکل ڈانسرایشوینی ایکبوت بھارتی شہرپونا کے ایک مندرمیں اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک وہ اسٹیج پرگرگئیں، ایشوینی کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے دل کے دورے کے باعث ان کی موت کی تصدیق کردی۔
تبصرے بند ہیں.