ریئل اسٹیٹ ایجنٹس نے پیر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی: 

ملک بھرکی ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی تنظیموں نے جائیدادوں کی دہری ویلیوایشن کیخلاف پیر 24اکتوبر سے ملک گیر احتجاجی تحریک اور مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کر دیا، احتجاجی حکمت عملی کے تحت ایف بی آر کے دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا جائیگا۔

اس بات کا اعلان کراچی میں منعقدہ آل پاکستان ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشنز کنونشن میں کیا گیا جس میں ملک بھر کی 12نمائندہ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے سربراہان اور نمائندوںنے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.