کراچی:
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے اسٹیٹ بینک کے بعض شعبوں کو لاہور منتقل کرنے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے اسٹیٹ بینک کے بعض شعبوں کو لاہورمنتقل کرنے سے متعلق قراردرد جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں کی لاہور منتقلی ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے. فیصلے سے اسٹیٹ بینک جیسا خود مختارادارہ کمزور ہوگا اس لیے سندھ حکومت کو چاہیئے کہ وہ حکومت پاکستان سے سفارش کرے کہ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی شعبے کو کراچی سے باہر نا کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.