بھارت کا 2018 تک پاکستان سے ملحقہ سرحد لیزروال سے سیل کرنے کا اعلان

نئی دہلی: 

بھارت نے اڑی حملے کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ غلط ثابت ہونے کے بعد ایک اور اقدام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دسمبر 2018 تک پاکستان سے ملحق سرحد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیل کردیا جائے گا۔

پاکستان میں مسلسل دخل اندازی اور اپنے ایجنٹ بھیجنے والے بھارت نے راجستھان، گجرات ، مقبوضہ کشمیر اور پنجاب سے منسلک سرحدوں پر کیمروں، لیزر اور حرکت محسوس کرنے والے زیرِ زمین نظام بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے جس پر تیزی سے کام بھی جاری ہے اوراس ضمن میں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر، راجستھان، گجرات اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.