اسلام آباد:
پاکستان نے عالمی منڈی میں 5.75 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کردیئے ہیں۔
اسلام آباد میں سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ 5 سال کے لیے 5.5 فیصد سالانہ شرح سود پر فروخت کردیے ہیں جب کہ بانڈز کی خریداری کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، آئی ایم ایف کا ریفارم ایجنڈا مکمل کیا جس کے باعث گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے باعث سکوک بانڈرز کی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی تاہم بانڈز کی کم قیمت رکھنے کافیصلہ سفارشات کے برعکس ملکی مفاد میں کیا جب کہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں اور گزشتہ تین سال سے تمام معاشی اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.