کنگنا رناوت ’’سمرن‘‘ میں امریکا کی مشہور بینک ڈکیت خاتون بنیں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’’ریوالور رانی‘‘ میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ کی سردار کا کردار نبھاچکی ہیں، اب نئی فلم میں بینک چور خاتون کا حقیقی کردار نبھائیں گی۔

بتایا گیاہے کہ بالی ووڈ ہدایتکار ہنسل مہتا گزشتہ برس امریکا میں بینک چوری میں ملوث بھارتی نژاد نرس جو’’بم شیل بینڈیٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہے پر فلم بنانے جارہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنسل مہتا نے سمرن کے نام سے بنائی جانیوالی فلم کا نام سمرن رکھا ہے اور اس میں امریکا کی تین ریاستوں میں بینک چوری کی وارداتوں میں ملوث بھارتی نژاد خاتون سندیپ کور کا کردار نبھانے کے لیے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت جو ان دنوں عمران خان کے ساتھ فلم ’’کٹی بٹی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بھی ’’ سمرن ‘‘ میں کام کرنے کے لیے رضا مند ہیں تاہم اس کا اعلان ابھی نہیں کیا جارہا اور ہدایتکار کنگنا رناوت کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان اکتوبر میں شوٹنگ شروع ہونے سے کچھ روز قبل کردیں گے کیونکہ اس وقت تک کنگنا بھی اپنی دوسری فلموں سے فارغ ہوچکی ہوں گی ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ امریکا میں ہوگی جب کہ سندیپ کور کی زندگی کے ابتدائی ایام عکسبند کرنے کے لیے بھارت مین بھی سیٹ لگایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.