گاڑیوں کی فروخت جولائی میں سال بہ سال 129 فیصد بڑھ گئی

کراچی: پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے نئے مالی سال کا آغاز فروخت میں نمایاں اضافے سے ہوا ہے۔

مالی سال 2015-16کے پہلے ماہ جولائی 2015 میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت جولائی 2014کے مقابلے میں 129فیصد اضافے سے 15ہزار 909یونٹس رہی، پاک سوزوکی کی فروخت 119فیصد اضافے سے 9464یونٹس، انڈس موٹرز کی فروخت 285فیصد اضافے سے 4259یونٹس جبکہ ہونڈا کارز کی فروخت 45 فیصد اضافے سے 2181یونٹس رہی، جولائی 2014کے دوران مجموعی طور پر 6948 یونٹس فروخت کیے گئے تھے جس میں پاک سوزکی 4317یونٹس، انڈس موٹرز کے 1106یونٹس اور ہونڈا کارز کے 1505یونٹس شامل تھے۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، شرح سود کم ہونے کی وجہ سے کار فنانسنگ کا رجحان بڑھنے اور پنجاب حکومت کی ٹیکسی اسکیم کی وجہ سے کاروں کی طلب میں اضافہ گاڑیوں کی مجموعی فروخت بڑھانے کے اہم اسباب ہیں۔

تبصرے بند ہیں.