زور دار شاٹ سے ڈرون گرانے کا مقابلہ کرس گیل نے جیت لیا

طوفانی بلے بازی کے ماہر کرس گیل اور کیون پیٹرسن میں اپنی زور دار شارٹ سے ڈرون گرانے کا مقابلہ ہوا۔

لاہور: (ویب ڈیسک،  ڈرون اب کرکٹ میں بھی آ گیا کسی کو نشانہ بنانے اور نشانے پر لانے کے لیے نہیں بلکہ نشانہ بن جانے کے لیے حریف بولرز کے چھکے چھڑا دینے کے ماہر کرس گیل اور کیون پیٹرسن نے ایک ڈرون پر چھکا لگانے کا مقابلہ کیا۔ انگلش بلے باز نے بلا گھمایا پر گیند ڈرون کو نہ گرا پایا پھر کرس گیل آئے درست نشانہ لگانے میں فیل ہوئے۔ پیٹرسن اور پھر گیل، گیل اور پھر پیٹرسن آخر کار کرس گیل بڑے نشانہ باز نکلے اور ڈرون گرا کے ہی رہے۔ اس سے پہلے لمبا چھکا لگانے کا مقابلہ انگلش بیٹسمین کے نام رہا۔

تبصرے بند ہیں.