جنگ کی باتیں بھلا کر امن کی راہ پر چلیں :نواز شریف کی مودی کو پیشکش

امریکی وزیر خارجہ کا نواز شریف اور مودی کو فون ، کوئی بھی غلط فیصلہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی

اسلام آباد ( ) پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے امریکا سرگرم ہوگیا ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطے میں کوئی غلط فیصلہ نا کرنے کی ہدایت کی ، ادھر پاک بھارت وزرائے اعظم ٹیلی نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے سب کو تشویش ہے اور اس کی وجوہات واضح ہیں ۔ غلط فہمی کے باعث کوئی غلط فیصلہ نہیں ہونا چاہیئے ۔ جان کیری نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بہت حوصلہ افزا ردعمل دیا ہے ۔ ادھر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے جذبہ خیر سگالی کے تحت تمام پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کا اعلان بھی کیا ۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہ دونوں ممالک کو جنگ کی باتیں بھلا کر امن کی طرف آنا چاہیئے ، باہمی اختلافات کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے ۔

تبصرے بند ہیں.