بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ ہو گیا

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ ہو گیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

اسلام آباد: () ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 500 میگاواٹ اور طلب 21 ہزار میگاواٹ ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ملک میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.