صنعا:
یمن کی سمندری حدود میں ایرانی کارگو شپ پر راکٹ حملے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم وی جویا ایرانی جہاز مصر سے دبئی جا رہا تھا کہ یمنی حدود میں نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیاگیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ سمندر میں ڈوب گیا۔ جہاز کے کپتان انیس الرحمن سمیت تمام عملہ پاکستانی تھا جن میں سے7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شپ آفیسر کبیر نے کود کر جان بچائی۔ ساتوں پاکستانیوں کی لاشیں یمن میں ہی موجود ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے انصار برنی ٹرسٹ نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.