ہفتہ رفتہ، بھاؤ میں اضافے کا رجحان، روئی 6800 روپے من تک پہنچ گئی

کراچی: 

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان برقرار رہا روئی کے بھاؤ میں فی من100تا200روپے کا اضافہ ہوا، پھٹی اور بنولہ کا بھاؤ بھی 100 سے 150 روپے بڑھ گیا۔

حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کو 180 ارب روپے کے ’’مراعاتی پیکیج‘‘ کے اجرا، بین الاقوامی کپاس مارکیٹوں میں کپاس کے بھاؤ میں استحکام، مقامی طور پر روئی کی پیداوار میں اولین تخمینے سے 33 لاکھ گانٹھوں کی نمایاں کمی کے باعث روئی کے بھاؤ میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ ’’مراعاتی پیکیج‘‘ کی وجہ سے ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے کاٹن یارن کے بھاؤ بڑھادیے لیکن ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے سبب کاروباری حجم کم رہا جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ مارکیٹوں میں مالی بحران ہے۔

تبصرے بند ہیں.